اشتہار

سنی اتحاد کونسل کا پنجاب کی مخصوص نشستوں نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سنی اتحاد کونسل نے پنجاب کی مخصوص نشستوں نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کیجانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن غیر ائینی ہے، قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جا سکتیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکم دے کہ پنجاب کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کی سیٹوں کے مطابق انہیں دی جائیں اور پنجاب اسمبلی میں بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور انتخاب کے حوالے سے شیڈول کالعدم قرار دے اور فیصلے تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں