جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دنیا بھر میں 152 سال بعد کل نیلے چاند کا دلکش نظارہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 152 سال بعد کل سپر بلیو مون دیکھا جاسکے گا، کل چاند15گنا بڑا نظر آئے گا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباََ ڈیڑھ سو سال بعد کل بلیو مون میں گرہن لگنے کا دلکش نظارہ کیا جاسکے گا، کل چاند15 گنا بڑا نظر آئے گا اور30فیصد زیادہ روشن ہوگا جبکہ زمین اور چاند کے درمیان کا فاصلہ360199کلومیٹر ہوگا۔

سال 2018 کا پہلا چاند گرہن کل شام 7بجے کے بعد ہو گا۔ یہ مکمل گرہن ہو گا، جس کے بعد رات گئے چاند گرہن ختم ہونے کے بعد بلیو مون دیکھا جاسکے گا۔

- Advertisement -

 

کل نظر آنے والا سپر مون اس لئے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ جنوری میں نظر آنے والا دوسرا مکمل چاند ہوگا، اس لیے اسے بلیو مون بھی کہا جارہا ہے، اس سے پہلے یکم جنوری کو سپر مون ہوا تھا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ نیلگوں مائل ہونے کے بجائے گرہن کے باعث سرخ دکھائی دے گا اس لیے اسے’سپر بلیو بلڈ مون’ کا نام دیا گیا ہے۔

سپر بلیو بلڈمون کو ایشیاء ، روس کے مشرقی علاقوں ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہائشی با آسانی دیکھ سکیں گے جبکہ شمالی امریکہ ، الاسکا اور ہوائی میں صرف مکمل چاند گرہن سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح کے وقت دیکھا جا سکے گا ۔


مزید پڑھیں : جنوری 31‘ چاند کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے؟


خیال رہے کہ بلیو مون میں آخری بار 31 مارچ 1866ء کو گرہن لگا تھا جبکہ آئندہ یہ نظارہ 31 دسمبر 2028 اور پھر31 جنوری 2037 کو کیا جا سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے مشرقی حصوں میں سپر بلیو مون کا نظارہ مشکل ہوگا اور گرہن مشرقی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ پر شروع ہوگا، گرہن ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔

بلیو مون کیا ہوتا ہے

ایک ہی ماہ میں 2بار سپر مون ہونے کو عام طور پر بلیو مون یا نیلا چاند بھی کہا جاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں