تازہ ترین

آج رات آسمان پر ‘گلابی چاند’ نمودار ہوگا

کراچی : آج رات آسمان پر گلابی چاند نمودار ہوگا، جس کا نظارہ دنیا کے کئی ممالک سمیت پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیاجاسکے گا، اس دوران چاند زمین کے قریب آجائے گا، جس کے سبب انتہائی روشن اور معمول سے بڑا دکھائی دے گا۔

ماہرین نے اس سپر مون کو "پنک مون” کا نام دیا ہے، پنک سپر مون کا نام اپریل میں پھول کھلنے کی مناسبت سے دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چاند زمین سے 3 لاکھ 56 ہزار 907کلو میٹر کی دوری پر ہوگا اور پاکستان میں سپر مون کا آغاز شب 7 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔

خیال رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے اور چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے، جسے بغیر کسی آلے یا کیمرے کے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -