جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

میری لینڈ: بچوں کے دوست بیٹ مین کار حادثے میں چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

میری لینڈ :بیمار بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والا سپر امریکی ہیرو لیونارڈ وبنسن کارحادثے میں چل بسے۔

ایک ایسا کریکٹر جو ہر بچے کا ہر دل عزیز  ہے،  بیٹ مین کے بھیس میں بیمار بچوں کی عیادت کرنے والے امریکی شہری لیونارڈ روبنسن کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق روبنسن کی گاڑی کوحادثہ ورجینیا سے واپسی پر میری لینڈ میں پیش آیا۔


پولیس کے مطابق ان کی گاڑی کو ہائی وے پر حادثہ پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سالہ روبنسن کو 2012 میں انٹرنیٹ پر پراپ لوڈ کی گئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اصل مقبولیت ملی، میری لینڈ میں بیٹ مین کے نام سے مشہور لیونارڈ روبنسن کی زندگی کا مقصد ہی بیمار بچوں میں خوشیاں بانٹنا تھا۔

بچوں کو گود میں اٹھانا، ہاتھ ملانا اور ہنسانا، بچوں کے ہاتھوں پر پینٹنگ بنانا جبکہ مختلف اسپتالوں کے چکر لگا کر بچوں میں تحائف باٹننے والا روبنسن ہروقت بیٹ مین کے کاسٹیوم میں رہنا پسند کرتا تھا۔

وہ ’روٹ 29 بیٹ مین‘ کے نام سے مشہور تھے، انھوں نے مسلسل 14 سال تک ہسپتالوں میں زیرِ علاج بیمار بچوں کی عیادت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں