ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی اڈیالہ جیل پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی اور کہا کالعدم تنظیموں کی جیلوں پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے سماعت ملتوی کیلئے احتساب عدالت کوخط لکھ دیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ اڈیالہ صوبے کی حساس ترین جیل ہے، جیل میں گنجائش کے برعکس 7ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں، جس میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرم ہیں۔

- Advertisement -

خط میں لکھا سیاسی بیک گراؤنڈرکھنے والے ہائی پروفائل قیدی بھی اڈیالہ میں ہیں، محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی جیلوں پر حملےکےمنصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی، رپورٹ کے مطابق میانوالی، ڈی جی خان، راولپنڈی،اٹک جیل کوسیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ کی سیکیورٹی کیلئےقانون نافذکرنیوالےاداروں کےتعاون سےفرضی مشق بھی کی گئی اور جیل سےملحقہ رہائشی علاقوں کےمکینوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی کی جارہی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ سیکیورٹی انتظامات کےتناظرمیں ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کی جائے۔

یاد رہے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں پر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں