ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

سپرمارکیٹ میں 200 مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کی سپر مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی 200مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، جس کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پاکر شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی سپر مارکیٹ گروپ ویٹروز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 100 ملین پاؤنڈ ($ 126 ملین) کے منصوبے کے تحت 200 سے زیادہ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس کا اعلان اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا جو مہنگائی کی شرح میں بھی بڑے اضافے کا باعث ہے جس کے سبب شہریوں کے گھریلو بجٹ بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

برطانیہ

گروسری کی فروخت کے معروف ادارے ’ویٹروز‘ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ انہوں نے جن مصنوعات کی قیمتوں کمی کی ہے ان میں مکھن، ٹماٹر کیچپ اور گولڈن کیسٹر شوگر کے ساتھ ساتھ سلاد اور آئس کریم شامل ہیں، یہ مصنوعات کم از کم 10 فیصد سستی کی گئی ہیں۔

متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار قیمتوں کا ڈیٹا بھی یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ ویٹروز برطانیہ کے بڑے گروسروں میں سب سے مہنگا برانڈ ہے، رواں سال فروری میں ویٹروز  نے 300 سے زیادہ مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی۔

اس کے علاوہ دیگر سپر اسٹورز نے بھی قیمتوں میں کچھ کمی کی، پچھلے ماہ ٹیسکو نے اپنے برانڈ کے پاستا، سبزیوں اور سورج مکھی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی تھی اور سینسبریز نے بھی روٹی اور مکھن کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں