اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سستی چینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت یوٹیلیٹی اسٹور کےذریعے عوام کو140روپے فی کلو چینی فراہم کرے گی۔

پنجاب بھرمیں2100یوٹیلیٹی اسٹور اور750فرنچائزڈ اسٹور پرچینی دستیاب ہوگی، چینی کی خریداری میں شفافیت کے لئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

فیصلے کے مطابق ہرخاندان ایک ماہ میں5کلو چینی حاصل کرسکے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں