بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ن لیگ کے امیدوار کی حمایت، لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: نوشہرہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے پر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ امیدوار کی حمایت کرنے پر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔

ترجمان کے پی حکومت لیاقت بنگش کا کہنا ہے کہ لیاقت خٹک نے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف مہم چلائی، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ نے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹایا۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے رپورٹ طلب کی تھی، رپورٹ میں واضح ہوا کہ لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف مہم چلائی۔

مزید پڑھیں: پی کے 63 نوشہرہ سے ن لیگ کامیاب، پی ٹی آئی کو شکست

واضح رہے کہ لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب ہوئے تھے۔

ن لیگ کے ‏اختیار ولی 21122 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے تھے جب کہ پی ٹی آئی کےمحمدعمر17023ووٹ لے کر ‏دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت نے4270 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ٹی ایل پی کےعلامہ ثنااللہ سیفی ‏‏619 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں