تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سپریم کورٹ بار الیکشن:عاصمہ جہانگیر گروپ نے معرکہ مار لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار علی ظفر بھاری اکثریت سے جیت گئے۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار اور معروف قانون دان سید علی ظفر کے صاحبزادے علی ظفر ایک سال کے لئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ علی ظفر ایڈووکیٹ نے ملک بھر سے1172ووٹ حاصل کئے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔ حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے بیرسٹر علی ظفر مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو 72 ووٹ لیکر صدر بن گئے۔ ان کے مد مقابل کلیم خورشید کو نو سو پندرہ ووٹ ملے۔

سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری کی سیٹ حامد خان گروپ کے اسد منظور بٹ نے جیت لی۔ آفتاب باجوہ تیس ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ –

الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد عاصمہ جہانگیر گروپ کے سپورٹرز نے نعرے بازی کی اور بھنگڑے ڈالے .

Comments

- Advertisement -