جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ بار کا فواد چوہدری کی فوری رہائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فواد چوہدری کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری سابق وزیر اور سپریم کورٹ بار کے رکن ہیں، سپریم کورٹ بار کو ان کی گرفتاری پر گہری تشویش ہے۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری کیساتھ بدسلوکی اور ہتھکڑیاں لگانا توہین آمیزرویہ ہے، آئین ہر فرد کو شفاف ٹرائل اور حسن سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ گرفتاری کی وجوہات نامعقول ہیں جن کا قانونی جواز نہیں، گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال ،سیاسی انتقام کی مثال ہے، سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی روایت کو ختم ہونی چاہیے

اعلامیے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہار کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، کسی نے کوئی جرم کیا تو اس کےخلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں