لاہور : سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے دو خصوصی بینچز تشکیل دے دیے گیے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی ہدایت پر سپریم کورٹ رجسٹرا نے عدالتی روسٹر جاری کردیا، روسٹر کے مطابق یکم اگست سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو بینچز تشکیل دیے گیے ہیں۔
ان بینچز پر جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل بینچ نمبر 1 آئینی اور سول مقدمات کے علاوہ بچوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی جبکہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نمبر دو فوجداری نوعیت کے مقدمات اور اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں : پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری
یاد رہے لاہور میں بچوں کے اغواء کے واقعات میں مسلسل اضافے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے بینچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا، دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے سے بچوں سے متعلق لیے گیے ازخود نوٹس کیس کی بھی سماعت شروع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے بچوں کے اغواءسے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کر دی
اس ضمن میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کردیے گیے ہیں۔
یاد رہے پنجاب پولیس کی جانب سے بچوں کے اغواء سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ’’رواں سال کے 6 ماہ میں 652 بچے اغواء ہونے کا انکشاف کیا ہے، محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 312 بچوں کے اغواء سے متعلق مقدمات درج کیے گیے ہیں۔