تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں: نااہلی کیس : ‘فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا’

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل ووڈا نے  اپنے خلاف الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

انہوں نے تاحیات نا اہلی کے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا کیونکہ الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں ان کی اپیل خارج کی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمشین نے فیصل واوڈا کو جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل ووڈا کی طرف سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جھوٹا بیان حلفی دینے کے سنگین نتائج ہوتے ہیں اور اس بارے میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے جس میں متعدد اراکین پارلیمان کو نااہل قرار دیا گیا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے  فیصل واوڈا کو  2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے امریکی شہریت چھوڑنے سے متعلق جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -