ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر سراج درانی کی درخواست ضمانت واپس کردی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ سےدرخواست ضمانت خارج ہونےکےبعدگرفتاری نہ دینےکااعتراض کیا تھا جب کہ درخواست گزار پرزیر دستخطی انڈر ٹیکنگ جمع نہ کرانے کا بھی اعتراض کیا۔

گذشتہ روز آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی ،

خیال رہے سندھ ہائیکورٹ نے سِراج درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد سے آغا سِراج درانی روپوش ہیں۔

ضمانت قبل از گرفتاری منسوخی کے بعد نیب نے آغا سِراج درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر کی گرفتاری کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے، آغا سراج اور ذوالفقار ڈاہر کی آخری لوکیشن کراچی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں