اشتہار

سینیٹ سے منظور سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل ایوان بالا سے منظوری کے بعد صدر کو ارسال کر دیا۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائےگا۔ عدالتی اصلاحات سےمتعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر بل 2023 کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا ہے بل کے حق میں 60 جب کہ مخالفت میں 19 ووٹ پڑے۔ بل کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ سے اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پیش کیا۔

حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بل کی پی ٹی آئی سینیٹرز نے سخت مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ بل سینیٹ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔

پپی ٹی آئی کے سینیٹرز کے مطالبے پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اور طریقہ کار بل 2023 کمیٹی کو بھجوایا جائے، جس پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہے بل کو کمیٹی میں بھجوانے کے بجائے آج ہی منظور کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں