اشتہار

حکومت نے شیشے کی درآمد پر پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں شیشے (نشہ) کی درآمد پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، اطلاعات کے مطابق وزارت تجارت نے شیشے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق تمباکو اور بغیر تمباکو دونوں قسم کے شیشے کی درآمد پر پابندی عائد ہوگی، درآمد پر پابندی سپریم کورٹ کی ہدایت پر لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے شیشہ درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

 وفاقی وزارت قومی صحت نے شیشے کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی، سپریم کورٹ نے اپنے گذشتہ فیصلے میں کہا تھا کہ شیشہ کیفے میں شیشہ کے ساتھ ساتھ دیگر نشہ آور اشیاء بھی فروخت کی جاتی ہیں۔ جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ اس کے روک تھام میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت کی شیشہ،مین پوری اورگٹکے پرپابندی

 گزشتہ سال نومبر میں سپریم کورٹ نے شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم صادر کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے 800 شیشہ حقوں کو روڈ رولر کی مدد سے تباہ کردیا تھا تاہم دیگرعلاقوں میں اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں