اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی جس میں شہباز شریف کو بھی پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی سے متعلق درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں نامزد نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء، حمزہ شہباز، خواجہ آصف، پرویز رشید سمیت 139 افراد کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیش کرنے کا نوٹس نیب لاہور کو موصول ہوگیا ہے اور انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ شہباز شریف کی پیشی کے حوالے سے نیب لاہور نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

یاد رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامع منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں