جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

اعجاز احمد کی جانب سے اظہر علی کے لیے سرپرائز

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کرکٹ ٹیم سے ریٹائر ہونے والے بیٹر اظہر علی کی ریٹائرمنٹ پر کیک لے جا کر ان کو سرپرائز دے دیا۔

2010 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے سابق کپتان اور ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی نے 16 دسمبر 2022 کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں کراچی میں انگلینڈ کے خلاف انھوں نے اپنا آخری میچ کھیلا تاہم آخری اننگ میں صفر پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے وہ اسے یادگار نہ بنا سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اعجاز احمد نے اس حوالے سے ایک نئی روایت قائم کی، جب وہ ریٹائر ہونے والے کھلاڑی اظہر علی کی عزت افزائی کے لیے کیک لے کر گئے، اور ان کی فیملی کے ساتھ کیک کاٹا۔

- Advertisement -

ناردرن کے کوچ اعجاز احمد نے اپنی بیٹی کو خصوصی طور پر لاہور سے بلا لیا تھا، اور ان کے ہمراہ کیک لے کر وہ اظہر علی کے پاس ہوٹل پہنچے، جہاں انھوں نے اظہر علی اور ان کی فیملی کے ساتھ کیک کاٹا۔

اظہر علی اپنا آخری ٹیسٹ میچ یادگار نہ بنا سکے

اعجاز احمد نے اظہر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور آئندہ زندگی میں کامیابی کی دعا کی، انھوں نے کہا اظہر علی ہمارے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے قومی ٹیم تک پہنچے، وہ قومی ٹیم اور ڈومیسٹک میں میری کوچنگ میں بھی کھیلے۔

اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اظہر علی اچھے کرکٹر ہی نہیں ایک نفیس انسان بھی ہیں، ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے خود ان کے پاس گیا۔ اظہر علی اور ان کی فیملی نے اعجاز احمد اور ان کی بیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ اظہر علی 2018 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں