اشتہار

کراچی والوں‌ کے لیے قدرت کا اچانک بڑا سرپرائز، شہری خوش ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک ہلکی اور تیز بارش شروع ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سورج غروب ہونے کے بعد تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد  ہلکی اور تیزبارش ہوئی۔

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ملیر، سعدی ٹاؤن، گلشن معمار سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

- Advertisement -

بارش شروع ہونے کے بعد منچلے خوشی کے عالم میں سڑکوں پر آگئے جبکہ شہریوں نے گرمی کا زور ٹوٹنے پر سکھ کا سانس بھی لیا اور رب کے حضور شکر ادا کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی والے تیار ہوجائیں! کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب اورجنوب مشرقی علاقوں  میں آج رات گرد آلو ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، یہ سسٹم ہفے کی شام تک سندھ میں موجود رہے گا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ رن آف بلوچستان کے قریب موجود ہے جب کہ سمندری ہواؤں کی معطلی کی وجہ سے حبس کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مون سون کے دوسرے اسپیل میں آج رات یاکل صبح کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کل بروز جمعہ صبح اور دوپہر میں بھی بارش وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بارش سے قبل کراچی میں آندھی چل سکتی ہے جس کی رفتار  50 سے60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جب کہ شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ختم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی غفلت، ایک اور بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، اموات 7 ہوگئیں

یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں دو روز تک مون سون کی بارشیں ہوئیں تھیں، جس کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں