تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شکل پر مت جائیں، غذائی افادیت سے فائدہ اٹھائیں

اکثر لوگ کالے اور سخت نظر آّنے والے پھل سنگھاڑے کی اہمیت سے واقف نہیں لیکن اس سخت اور نوکدار خول کے اندر چھپے سفید پھل میں بے شمار افادیت ہوتی ہے۔

جائے پیدائش

یہ پانی میں کیچڑ کے نیچے اگنے والا مخروطی شکل کا پھل ہے جس کو اردو میں سنگھاڑا اور پانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے۔

غذائی افادیت

غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن بی، پوٹاشیم اور کوپر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ اس کا ذائقہ بالکل منفرد ہوتا ہے۔

بہت کم افراد اس کے بارے میں جانتے اور کھاتے ہیں حالانکہ یہ متعدد طبی فوائد کا حامل ہے، ان میں سے چند یہ ہیں۔

ایک متوازن غذا

یہ صحت مند زندگی کے لیے مثالی غذا ہے۔ بھینس کے دودھ سے موازنہ کیا جائے تو آدھا کپ سنگھاڑوں میں صرف 0.1 گرام چربی یا فیٹ، 14.8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.9 گرام پروٹینز، 22 فیصد مزید ایسے منرلز اور اجزاءشامل ہوتے ہیں۔

وائرس کش اور انسداد کینسر

سنگھاڑے پولی فینولک اور فلیونوئڈ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بیکٹریا اور وائرس کش ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کی روک تھام کا کام بھی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ منہ کا ذائقہ خراب ہونا، نیند نہ آنا، خود کو بیمار محسوس کرنا، تھکاوٹ، سوجن یا پیشاب کے انفیکشن کو بھی دور کرنے میں نہایت معاون ہے۔

یرقان اور دیگر امراض کے خلاف جنگ

سنگھاڑا نظام ہاضمہ اور متلی وغیرہ کی شکایات کے علاج میں مددگار، جگر میں جمع ہونے والے کچرے کی مناسب صفائی، بلغم اور اضافی خون کا علاج، ہیضے اور پیچش کو کنٹرول، گلے کی سوزش، خون کی کمی، فریکچر اور پھیپھڑوں کے ورم جیسے عوارض کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خشک خوبانی میں چھپے صحت کے راز

صحت مند جلد کے لئے معاون

سنگھاڑوں کے چھلکوں کے پاﺅڈر سے بنایا جانے والا پیسٹ جلد کے سوجے ہوئے حصوں پر ریلیف کے لیے لگایا جاسکتا ہے، اس کے بیجوں کے پاﺅڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ مکس کرکے جلد پر لگانے کو معمول بنانے سے سوزش جلد کے علاج میں مدد ملتی ہے۔

دافع کھانسی

کھانسی کی علامات کو دور کرنے کے لیے سنگھاڑا بہت موثر ہے، سنگھاڑے کو پاؤڈر کی شکل میں پیس کر جوس، چائے یا پانی میں ملانا کھانسی سے لڑنے کے لیے بہترین دوا ثابت ہو سکتا ہے۔

پھٹی ایڑھیوں اور ہونٹوں کا علاج

جب ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو ہماری حساس جلد جیسے ہونٹ، ایڑھیاں کھردری ہو جاتی ہیں اور پھٹ جاتی ہیں۔

پھٹی ہوئے جلد کی ایک اور وجہ بھی ہے جو ہمارے جسم میں مینگنیز کی کمی ہے۔ سنگھاڑے کا باقاعدگی سے استعمال مینگنیز کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اور اس میں پانی کی زیادہ سے زیادہ مقدار ہمارے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -