تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خشک خوبانی میں چھپے صحت کے راز‎

خوبانی بہت سے طبی خواص کا حامل پھل ہے، جسے تازہ اور اسے سکھا کر دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

خشک خوبانی کا دانہ اپنے اندر صحت کا ایک ایسا خزانہ چھپائے ہوتا ہے جس سے فائدہ صرف وہی انسان اُٹھا سکتا ہے جو اس کی حقیقت سے واقف ہوتا ہے۔

کیا آپ اس کے فوائد سے آگاہ ہیں نہیں تو ہم آپ کو بتادیتے ہیں۔

خوبانی گھٹنوں ، جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے محفوظ رکھتی ہے اور دل اور دماغ کو طاقت مہیا کرتی ہے۔

یہ جادوئی پھل نظر کو مضبوط بناتا ہے اور جلد بڑھاپے اور اعصابی کمزوری سے محفوظ رکھتا ہے۔خشک خوبانی کے 5 فوائد نقصانات اور استعمالکھانا کھانے سے قبل خشک خوبانی کا استعمال ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، قبض دور کرنے اور معدے کو صحت مند بنانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

کیلشیم کے علاوہ خشک خوبانی میں پوٹاشیم بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود فائبر کی بھاری مقدار جسم کی میٹابولک کارکردگی کو مزید فعال بناتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسی 21 اشیاء جو فریج میں رکھنا نقصان دہ ہے

فائبر کی بھاری مقدار کولیسٹرول کی سطح کو بھی کنٹرول کرتی ہے جس کے باعث دل کے امراض لاحق ہونے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

خشک خوبانی میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اینیمیا جیسے مرض کے خلاف مزاحمت فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ خوبانی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر جیسے امراض کے خطرات کو بھی کم کردیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -