سال 2020 میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ بینکوں نے 338 ارب روپے مالیے کے قرضے فراہم کیے۔
بینکوں سے متعلق سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال2020میں بینکوں کےڈپازٹس میں3244ارب روپےاضافہ ہوا ہے۔
ڈپازٹس 22 فیصداضافے سے 17875 ارب کی ریکارڈسطح پرپہنچ گئے۔
اسی طرح 2020 کے دوران بینکوں نے338 ارب مالیت کےقرض فراہم کئے، سال کے اختتام پر قرضوں کی فراہمی4 فیصداضافےسے8496 ارب ہوگئی۔
سال2020 میں بینکوں نے2750 ارب روپےکی سرمایہ کاری کی اور اختتام پر سرمایہ کاری 31 فیصد اضافے سے 11552 ارب ہو گئے۔