بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سرجڑے یمنی بچوں کو کل نئی زندگی ملنے کی اُمید

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خادمین حرمین شرفین کی ہدایت پر سرجڑے یمنی بچوں کو آپریشن کےلیے سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق علاج کےلیے سعودی عرب کے حاکم حادمین حرمین شرفین کی خصوصی ہدایات پر پیدائشی طور پر سر جڑے یمنی بچے (یوسف اور یاسین) کو والدین کے ہمراہ شاہ سلمان ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔

سر جڑے بچوں کا آپریشن کل جمعرات کو کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ریاض میں کیا گیا تاکہ دونوں بچوں کا سر الگ کیا جاسکے۔

بچوں کے والد محمد عبدالرحمن نے انسان دوست اقدام اور بہترین مہمان نوازی پر خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے ڈاکٹر سیامی بچوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کرنے کا کافی تجربہ رکھتے ہیں، سعودی عرب میں سیامی بچوں کا یہ 50 واں آپریشن ہے۔

شاہ سلمان کی ہدایت پر دھڑ جڑے بچوں کو نئی زندگی ملنے کا امکان

یاد رہے کہ خادمین حرمین شرفین نے رواں برس اپریل میں یوسف اور یاسین نامی یمنی بچوں کے آپریشن کی منظوری دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں