منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

آکسیجن سلنڈر و طبی اشیاء پر ناجائز منافع کمانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے آکسیجن سلنڈر اور دیگر طبی اشیاء بلیک کرکے ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی اس وبائی صورتحال کے دوران بھی ملک بھر میں ایسے افراد سرگرام ہیں جو آکسیجن سلنڈر اور دیگر طبی اشیا پر ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں اور لوگوں کی مجبوریوں کو اپنے کاروبار کا ذریعہ بنالیا ہے تاہم متعلقہ حکام نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے دفعہ 144نافذ کرنے کی سفارش کردی اور سمری محکمہ داخلہ کو بھجوا دی۔

کیپٹن عثمان نے صوبہ بھر میں آکسیجن سلنڈر اور طبی سامان کے حوالے سے دفعہ 144 کی سفارش کی ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے سمری میں استدعا کی ہے کہ آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ آکسیجن سلنڈر کی عدم دستیابی سے حکومت کو کرونا وائرس کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو بھجوا دی گئی، جس کے بعد ناجائز منافع خوروں کے جلد ایکشن متوقع ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں