اشتہار

سوریا کمار، پانڈیا کے افغانستان کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف آئندہ ہونے والی سیریز سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹخنے کی انجری کے سبب سوریہ کمار اور ہاردک افغانستان کے خلاف 11 جنوری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسٹار آل راؤنڈر ہاردک نے روہت شرما کی غیر موجودگی میں متعدد ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ہے۔ وہ اپنے ٹخنے کی چوٹ سے ابھی تک صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

اس وقت 30 سالہ کرکٹر کا ری ہیب جاری ہے۔ امید ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے دوران وہ میدان میں واپس آجائیں گے۔

اس کے علاوہ امکان ہے کہ سوریا کمار بھی ٹی ٹوئنٹی میگا ایونٹ کے دوران ٹیم میں واپس آئیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران ان کے ٹخنے میں چوٹ لگی تھی۔

دوسری جانب ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر حال ہی میں دونوں سینئرز کے ساتھ ملاقات کے لیے جنوبی افریقہ گئے تھے جس کے بعد امکان ہے کہ تجربہ کار بیٹرز مختصر ترین فارمیٹ میں بھارت کو دستیاب ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں