سری لنکا کو وائٹ واش کے بعد ڈریسنگ روم میں تقریر کے دوران ہاردک پانڈیا نے سوریا کمار کو براہ راست مخاطب کیا تو وہ تھوڑے حیران رہ گئے۔
بھارت کے نئے کپتان سوریاکمار یادیو اور کپتانی سے محروم رہنے والے ہاردک پانڈیا کے حوالے سے بہت سے خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے پہلے ہاردک ہی بھارتی کپتان بننے کے لیے پہلی چوائس تھے مگر قرعہ فال سوریاکمار کے نام نکلا۔
اب سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد ہاردک پانڈیا نے اپنے نئے کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے جس پر سوریا تھوڑے خجل اور حیران نظر آئے۔
ہاردک نے سوریہ کمار کی بولنگ میں متاثرکن تبدیلیوں کی تعریف کی، جس میں بھارتی کپتان نے آخری لمحات میں اہم اوور کے لیے رنکو سنگھ کو منتخب کیا جبہ خود آخری اوور کروا کر میچ کا رخ موڑ دیا۔
بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ ’جیسا کہ گوتی بھائی نے ذکر کیا، سوریا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بولرز کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے، آپ نے بولرز پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے آخری دو اوورز میں جس طرح بحیثیت بولر اور کپتان ذمہ داری نبھائی وہ لاجواب تھا ،
بی سی سی آئی کی جابنب سے پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں ہادک اپنے نئے کپتان کے لیے تعریفی کلمات ادا کرتے نظر آئے۔
تاہم جب ہاردک نے یہ سب کہا تو کیمرے نے سوریا پر فوکس کیا جن کے چہرے پر عجیب سی مسکراہٹ تھی، ٹیم کے کسی پلیئر کی طرف سے اس سطح کی تعریف سوریا کے لیے حیران کن تھی۔