جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سوریا کمار یادیو، ارشدیپ سنگھ پر برس پڑے؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے سوریا کمار یادیو فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر برس پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے ٹی 20 میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی، تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سوریا کمار یادو کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

تیسرے ٹی 20 میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ بھارت نے 106 رنز سے جیت لیا۔

- Advertisement -

میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے 55 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

تاہم تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد ٹیم بس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سوریا کمار یادیو فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر غصہ ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوریا کمار یادیو ارشدیپ سنگھ پر انگلی اٹھا کر سنجیدہ لہجے میں بات کررہے ہیں۔

سوریا کمار یادیو فاسٹ بولر سے ناراض تھے یا پھر مذاق کررہے تھے یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

یاد رہے کہ 33 سالہ سوریا کمار یادیو نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 کیریئر کی چوتھی سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے 57 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما اور آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل بھی ٹی 20 کیریئر میں چار، چار سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں