برسبین: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ سج گیا، جہاں کوالیفائنگ ٹیمیں آپس میں وارم میچز کھیلنے میں مصروف ہیں۔
ایسا ہی میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جہاں بھارت نے کینگروز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو اس وقت سخت حیرانی ہوئی جب بھارتی بیٹر سوریا کماریادیو مضحکہ خیز انداز میں شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی بیٹر فل ٹاس بال کو لیگ اسٹمپڈ پر کھیلنا چاہ رہے تھے اسی دوران گیند ان کے داہنی کنارا چھوتی ہوئی سیدھ بولر کے ہاتھ میں چلی گئی۔
سوریا کمار یادیو بھی اپنی شاٹ سلیکشن کو سمجھ نہ سکے اور حیرانی سے ادھر اُدھر دیکھنے لگے بعد ازاں بوجھل قدموں پویلین لوٹ گئے، آسٹریلیا کے خلاف وارم میچ میں سوریا کمار یادیو نے 33 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی تھی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو 6 رنز سے شکست دی۔