ممبئی : حالات سے تنگ آکر خود کشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا کے ٹوئٹر پیغام نے ان کے مداحوں بھی رلادیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداح ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں اقرباء پروری سے متعلق آواز اٹھارہے ہیں جس کی حمایت میں ان کی بہن پریانکا بھی سامنے آگئیں۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی موت سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بالی ووڈ میں اقرباء پروری موجود ہے، اگر آپ صحیح ٹیلنٹ کو جان بوجھ کر آگے آنے نہیں دیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے اور انڈسٹری کا پورا اسٹرکچر بیٹھ جائے گا۔
Say no to Bollywood… I want my brother back. #sushant
— Priyanka Singh (@withoutthemind) March 12, 2021
تاہم اب سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا اپنے بھائی کے مؤقف اور اس کے مداحوں کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’بالی ووڈ کو مسترد کریں۔‘پریانکا نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ’ مجھے میرا بھائی واپس چاہیے۔‘
خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا یہ ٹوئٹر پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اداکار کے مداح سوشل #SayNoToBollywoodمیڈیا پرٹرینڈنگ میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس 14 جون کو ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی اس معاملے کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔ سشانت سنگھ کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہی جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔