جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے فیل ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو گردے فیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، جس کے بعد سمشا سوراج کا ڈائلیسسز کیا گیا۔

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کے ذریعے بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لئے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، جس کے بعد گردے کی تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

چونسٹھ سال کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا شماربھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے، سشما سوراج رواں سال بخار اور سینے کے انفیکیشن کے باعث اکیس دن اسپتال میں زیرعلاج رہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں