اشتہار

’تقریب میں گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کر جاؤ!‘ سشمیتا کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کھانے کی ٹیبل کے آداب کس طرح سیکھے، سابقہ مس یونیورس نے اس حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

سشمیتا سین نے کھانے کی میز کے آداب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ دلچسپ بات بھی بتائی کہ انھوں نے یہ بات سیکھی ہے ’تقریب میں گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کر جانا چاہیے‘۔

صرف 18 برس کی عمر میں 1994 میں مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجانے والی سشمیتا سین نے 29 برس پرانہ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مس یونیورس بننے کے بعد کھانے کی ٹیبل کے آداب سیکھے اور طے کیا کہ ’تقریب میں گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کر جاؤں‘۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ جب وہ مس یونیورس بن گئیں تو انھیں ایک بہت بڑے ڈنر میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، اُس وقت مجھے بہت بھوک لگی ہوئی تھی۔ اس وقت تک میں کھانے کی میز کے آداب سے ناواقف تھی۔

48 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میں اُس وقت 18 برس کی تھی، تقریب میں میرے برابر میری ٹریول منیجر بیٹھی تھی میں نے اسے کہا کہ مجھے بہت زور کی بھوک لگی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ اس تقریب میں منیجر نے میری بڑی مدد کی لیکن اُس روز جو میں نے محسوس کیا وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، اس دن میں نے سیکھا کہ کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے گھر سے پیٹ بھر کر کھانا کھاکر جائیں تاکہ بھوک محسوس نہ ہو اور آپ وقار کے ساتھ رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں