ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود کو مہنگا ترین تحفہ دے دیا۔
سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں نئی چمچماتی کار کے ساتھ انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے خود کو مرسڈیز بینز ایم ایم جی جی ایل ای 53 کا تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 1 کروڑ 64 لاکھ (بھارتی روپے) ہے۔
- Advertisement -
متعلقہ: سشمیتا سین نے شاہ رخ خان کو مایوس کر دیا
تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہی سشمیتا سین کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
سشمیتا سین نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: ’جو عورت گاڑی چلانا پسند کرتی ہے وہ خود کو یہ طاقتور و خوبصورت تحفہ دیتی ہے۔‘
View this post on Instagram