ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس ہونے کا اعزاز رکھنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو رواں سال اُس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والے شو ’آریہ 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
سشمیتا سین نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے 6 ماہ قبل میں نے چیک اپ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں کوئی تشویش ناک پہلو سامنے نہیں آیا تھا۔
ہارٹ اٹیک کے بارے میں سشمیتا سین نے بتایا کہ وہ اچانک اور غیر متوقع تھا کیونکہ میں سال میں دو بار چیک اپ کرواتی ہوں، آخر بار کروائے گئے چیک اپ میں سب کچھ ٹھیک تھا۔
’آریہ 3‘ کی ریلیز 3 نومبر کو شیڈول ہے۔ سشمیتا سین نے بتایا کہ اس میں تمام ایکشن سینز کی عکس بندی میرے صحت مند ہونے کے بعد کی گئی۔
ٹریلر میں ایک سین دکھایا گیا جس میں اداکارہ گولی لگنے کے بعد زمین پر گر جاتی ہیں۔ اس بارے میں سشمیتا سین نے کہا کہ جب گولی لگتی ہے تو میں زمین پر گرتی ہوں، یہ پاگل انداز میں حقیقی زندگی کی طرح تھا، آخر کار ایک خوبصورت احساس ہوا، جتنا اندھیرا لگتا ہے مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لیے بالکل نئی شروعات تھی۔