تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سشمیتا نے 47ویں سالگرہ پر مداحوں کیلیے اسپیشل انسٹا گرام پوسٹ کر دی

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں۔

سشمیتا سین کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں اور فلمی شخصیات کی جانب سے انہیں مارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

اس خاص موقع پر سشمیتا نے انسٹا گرام پر ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آخرکار میں 47 سال کی ہوگئی، ’47‘ نمبر نے مسلسل میرا پیچھا کیا اور اب اپنے راستے پر رواں دواں ہے۔

اداکارہ نے لکھا: ’میں اس نمبر کو ایک عرصے سے جانتی ہوں اور اب اس کی آمد کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

ادھر سشمیتا سین کی بیٹی رینی سین نے والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کے لیے خصوصی تصویر کے ساتھ طویل کیپشن کا سہارا لیا۔

رینی سین نے لکھا: ’اپنی زندگی کے بہترین مرحلے میں داخل ہونے پر میں آپ کو صرف شکریہ کہنا چاہتی تھی۔ آپ کے پاس بہت بڑا اور معاف کرنے والا دل ہے۔ آپ کی بیٹی ہونا خدا کی سب سے بڑی نعمت سمجھتی ہوں۔‘

’آپ نے ایک ایسا ورثہ پیدا کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور میں اس کی گواہ ہونے پر بہت خوش قسمت ہوں۔ آپ جس چیز کو بھی چھوتی ہیں وہ سونا بن جاتی ہے۔ آپ اداکاری کی دنیا میں ایک ادارہ ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Renée Sen (@reneesen47)

سشمیتا سین نے تاحال شادی نہیں کی۔ اداکارہ نے پہلی بیٹی سال 2000 اور دوسری 2010 میں گود لی اور ان کے ساتھ ہی اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کی عمر میں ’مس یونیورس‘ کا اعزاز حاصل کیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔

سشمیتا سین نے بالی وڈ کی متعدد سُپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ آج بھی مداح انہیں پسند کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -