جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سشمیتا سین کے مداحوں کیلیے افسوسناک خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 90ء کی دہائی کی مقبول فنکارہ سشمیتا سین کی عمر 47 برس ہے لیکن اس کے باوجود وہ سب سے فٹ اور جواں دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے آج انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو افسوسناک خبر سے فکر میں ڈال دیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: سشمیتا سین نے خود کیلیے مہنگا ترین تحفہ خرید لیا

پوسٹ میں سشمیتا سین نے لکھا کہ ’میرے والد کہتے ہیں اپنے دل کو خوش اور مضبوط رکھو تاکہ جب تمہیں اس کی ضرورت پڑے تو یہ تمہارا ساتھ دے۔‘

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کچھ روز قبل مجھے دل کا دورہ پڑا جس کے بعد میری اینجیوپالسٹی ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک خوشگوار انکشاف بھی کیا کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے۔

’لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کیلیے خصوصی پوسٹ کروں گی فی الحال یہ پوسٹ صرف میرے چاہنے والوں کو آگاہ کرنے کیلیے ہے کہ سب ٹھیک ہے اور میں دوبارہ جینے کیلیے تیار ہوں۔‘

سشمیتا سین کی پوسٹ نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ فیز انہیں صحت مند زندگی کیلیے دعائیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ: سشمیتا سین نے اب تک شادی نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں