پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شوکت خانم اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شوکت خانم اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شوکت خانم اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے، مشتبہ شخص اسپتال کے باہرکھڑی گاڑی کومبینہ طور پر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔

خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہے،گزشتہ شب عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا، سرجری ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، رات گئے ان کے سی ٹی اسکین ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

اسپتال ذرائع بتایا کہ آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات کو نکال دیا گیا، گولی نے ٹانگ کی ہڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لیے وقت درکار تھا کیونکہ ہر زاویے سے اطمینان کرنا ضروری تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیر آباد پہنچے تھا جہاں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 13 افراد زخمی جب کہ ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں