اشتہار

عمران فاروق قتل کیس کا ملزم’خالد شمیم‘ وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے ریمانڈ میں عدالت نے 4 فروری تک توسیع کردی، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم خالد شمیم نے وعدہ معاف گواہ بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماء ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سانحہ چارسدہ کے سبب سوگ کی وجہ سے مقدمے کے سماعت چارفروری تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

- Advertisement -

عدالت نے ملزمان کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم بھی دیا۔

پیشی کے بعد ملزم خالد شمیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ بننے کا اعلان کیا اورعوام سے مدد کی اپیل کی۔

ملزم خالد شمیم کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزم ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورانورعلی کے را اورایم آئی سکس سے رابطے میں ہیں۔

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، انورعلی، معظم علی ، خالد شمیم، اورمحسن بطور ملزم نامزد ہیں جن میں سے محسن، خالد شمیم اور معظم علی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں۔

خالد شمیم نے یہ بھی کہا کہ الطاف حسین کو ایم آئی سکس اور را کی مدد بھی حاصل ہے اگرعوام مدد کرے تو دونوں کے خلاف وعدہ معہاف گواہ بننے کوتیارہوں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عمران فاروق کو لندن کے علاقے ایج ویئرمیں انکی رہائش گاہ کے باہر 16 ستمبر 2010کو قتل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں