منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شاہین فورس کے اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سی ٹی ڈی لا انفورسمنٹ ٹارگٹ کلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے شاہین فورس کے اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی لا انفورسمنٹ ٹارگٹ کلنگ سیل نے ماڑی پور روڈ کلری میں کارروائی کرتے ہوئے شاہین فورس کے اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

انچارج سی ٹی دی چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتار ملزم گلزارعلی دہرے قتل میں ملوث ہے، ایک شہری 19 اکتوبر کو بینک سے4 لاکھ روپے لے کر نکلا تھا، ملزم گلزار نے3 ساتھیوں کے ساتھ شہری کو لوٹ مار کیلیے گھیرا، اس موقع پر شاہین فورس کے جوان نے ملزمان کو پکڑنا چاہا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے شاہین پولیس فورس کا جوان نہال اور شہری شکیل جاں بحق ہوئے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور اس نے اپنے ساتھیوں سے متعلق بھی تفصیلات دے دی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں