پشاور: بینک آف پنجاب کی کیش وین لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ، گذشتہ روز 4 مسلح افراد نے کیش وین سے 3 کروڑ لوٹے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے بینک آف پنجاب کی کیش وین لوٹنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز ڈاکوؤں نے جی ٹی روڈ پشاور پر بینک آف پنجاب کی کیش وین کو روک تین کروڑ لوٹ لیے تھے۔
مزید پڑھیں : پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین سے ڈاکوؤں نے بڑی رقم لوٹ لی
ایس ایس پی آپریشنز نے انکشاف کیا تھا کیش سپلائی والی گاڑی نے ایس او پی پر عمل نہیں کیا تاہم مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں، ملزمان کی تعداد 4 تھی، جو 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بینک کی گاڑی میں مزید کیش بھی موجود ہے، اور بینک کا عملہ آ کر انھیں گنے گا تب درست طور پر اندازہ ہوگا کہ کتنی رقم لوٹی گئی ہے۔