تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اسلام آباد خودکش دھماکے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے ملزمان جبکہ حملے کے ہینڈلرز کو گرفتار کرلیا، ہم نے 4 سے 5 لوگوں کو پکڑا ہے، یہ لوگ کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی، حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا اس کا کوئی قصور نہیں، ملزم کی جانب سے ٹیکسی کرائے پر لی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہید اہلکار کی شناخت عدیل حسنین کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق آئی 10 میں ناکے پر چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا، ٹیکسی کے رکتے ہی دھماکا ہوا، خودکش حملہ آور کا جسم مکمل طور پر اڑ گیا جب کہ گاڑی میں بیٹھے دوسرے شخص کا آدھا جسم اڑا، خودکش بمبار کے جسمانی اعضا اور گاڑی کے پارٹس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -