اشتہار

ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کا کچے کے علاقہ میں موجودگی کا سراغ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : پی ٹی آئی رہنما سمیت 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا ، ملزمان نے رحیم یار خان کچے کے علاقے میں پناہ لے رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما سمیت آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کا رحیم یار خان کچے کے علاقہ میں موجودگی کا سراغ ملا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عاطف منصف اور اسکے ساتھیوں کے قاتل طاہر جاوید، سجاد اور اسلم زر سمیت دیگر ملزمان کچے کے علاقہ میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ کچےکے علاقے میں اغوا کاروں ، دہشت گردوں کی کمین گاہیں ہیں تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

عاطف منصف اور اس کے ساتھیوں کے قاتلوں سمیت اغواء کاروں اور دہشت گردوں نے کچے کے علاقے میں پناہ لے رکھی ہے، کیس میں ابتک پندرہ سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، مرکزی ملزمان بھی جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔

یاد رہےگذشتہ ماہ ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی عہدیدارکی چلتی گاڑی پرفائرنگ مقامی عہدیدار عاطف منصف خان سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل حویلیاں کےعلاقےلنگڑہ میں تحصیل ناظم حویلیاں میں پیش آیا، فائرنگ سےگاڑی مکمل جل گئی۔

ڈی پی اوایبٹ آباد نے بتایا تھا کہ عاطف منصف خان کی گاڑی کو راستے میں بلندی سے نشانہ بنایا گیا، ملزمان کو پتا تھا گاڑی گزرے گی، کوئی راکٹ حملہ نہیں ہوا لیکن تحقیقات کررہے ہیں گاڑی کوآگ کیسے لگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں