تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں اسکول سے بم برآمد

بھارتی ریاست مدھیا پردیش ایک نجی اسکول سے بم ملنے پر افرا تفری پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بھنڈ کے علاقے مہکاؤں میں ایک نجی ٹی ڈی ایس اسکول سے بم برآمد ہونے پر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گوالیار سے بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔

بم برآمد ہونے پر اسکول کو خالی کروالیا گیا اور عملہ کام چھوڑ کر باہر آگیا، بم کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیلی تو شہریوں کو خوف و ہراس پھیل گیا۔

بے چینی کے عالم میں لوگ اپنے پیاروں سے رابطے کرکے ان کی خیریت دریافت کرنے لگا۔پولیس کو بم کے ساتھ ایک تحریری پیغام بھی ملا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علاقے کے دیگر 7 اسکولوں میں بھی بم نصب کیے گئے ہیں۔

پولیس نے دھمکی پر دیگر اسکولز میں بھی سرچنگ شروع کردی ہے اور علاقے میں اضافی نفری تعینات کر کے تلاشی کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -