تازہ ترین

صوابی: ا ے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتار

گ

صوابی: کے پی پولیس مقتول اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور بزدلانہ واقعے میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کررہی ہے۔

ایسی ہی ایک کارروائی آج صوابی میں کی گئی، کامیاب کارروائی کے دوران مزید دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ڈی پی او صوابی نے تفصیلات میڈیا سے شیئر کیں۔

ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ آج خفیہ کارروائی کے دوران اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ذاکر اور شہزاد شامل ہے، دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹارگٹ کلر ذاکر نےگاڑی پر فائرنگ کرکے چار افرادکو شہیدکیاتھا جبکہ دوسرا ٹارگٹ کلر شہزاد جج کی گاڑی پر فائرنگ کررہا تھا، ملزم ذاکر نےعدالت کے روبرو جرم کاا عتراف کر لیا ہے۔

دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد اےٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، اس سے قبل نو اپریل کو صوابی پولیس نے اہم ملزم بلال آفریدی کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

سات اپریل کو اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کے قتل میں عزیز اور داؤد نامی ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی تھی اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیئے تھے۔

یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، بعد ازاں واقعہ کامقدمہ درج کیا گیا ، جس میں اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -