جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کرن جوہر سے متعلق بھارتی اداکارہ کا حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے کرن جوہر سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے حالیہ انٹرویو میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی موت کے معاملے میں کرن جوہر کو قاتل کہنے سے انکار کردیا اور ان کا دفاع کرتی نظر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد لوگوں کے ایک طبقہ کے ذریعہ فلمساز پر حملہ کیا گیا تھا لیکن یہ مناسب نہیں۔

سورا بھاسکر نے کہا کہ جب کرن جوہر جیسی ہستی پر حملہ ہوتا ہے تب بھی وہ کچھ نہیں کہتے ہیں آپ کو کرن جوہر کی فلمیں گھٹیا لگ سکتی ہیں لیکن آپ کی ناپسند کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ قاتل ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ کرن کی فلموں کے لیے ان کی تنقید کرنا یا فلم صنعت میں ’بھائی-بھتیجے کو ترجیح دینا ایک بات تھی لیکن سشانت کے مرنے کے بعد انہیں ’قاتل‘ کہنا مناسب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی کے بعد ان کی موت کا ذمہ دار متعدد اداکاروں کو ٹھہرایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں