منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستانی سیاست پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عتماد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر آج قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور تاحال عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے، پاکستان سیاست میں نہ صرف قوم دلچسپی لے رہی ہے بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کے لیے کھڑی ہے نہ کہ اپنی حکومت کے لیے۔‘

- Advertisement -

سوارا کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں