منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سلمان خان کے بعد معروف اداکارہ کو دھمکی آمیز خط موصول

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوارا بھاسکر کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔ دھمکی آمیز خط اداکارہ کی ممبئی کے علاقے ورسوا میں ان کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شکایت پر ہم نے ناقابلِ شناخت جرم پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تحقیقات کر ہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اور والد کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی موصول

دھمکی آمیز خط ہندی زبان میں تحریر ہے جس میں قتل کی دھمکی اور گالیاں لکھی ہیں۔ یہ بھی لکھا ہے کہ ویر ساورکر کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔

ویر ساورکر بھارتی سیاست دان اور مصنف تھے جنہوں نے قید کے دوران ہندو قوم پرست سیاسی نظریہ ہندوتوا کی بنیاد رکھی تھی۔

سوارا بھاسکر نے 2017 میں ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ویر ساورکر نے قید کے برطانوی حکومت سے معافی مانگی اور باہر جانے کی درخواست کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں