تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سوات میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی، عوام خوف زدہ

سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، مسلسل زلزلوں کے باعث مقامی افراد سخت خوف کا شکار ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث مقامی افراد کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے سخت سردی میں اپنے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے، مسلسل دوسرے روز آنے والے زلزلے پر عوام میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

گذشتہ روز بھی انہیں علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ زلزلے کی شدت اور مقام بھی یکساں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات : مینگورہ شہر اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ

یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں کراچی میں بھی زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی، ماہرین ارضیات نے اس خطرناک قرار دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے بتایا تھا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -