تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے فوج کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں: وزیر اعظم

سوات: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اُکسا رہے ہیں، اس سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں۔

سوات میں آج بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں، وہ لندن میں بیٹھ کر گیدڑوں کی طرح باتیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا نواز شریف کی بیٹی عورت ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے، فوج کے خلاف ایسے بیان دے رہی ہے اگر کسی اور ملک میں ہوتی تو جیل میں ہوتی، اسی خوف سے نواز شریف کے بیٹے یہاں نہیں آتے۔

وزیر اعظم نے کہا نواز شریف یہاں تھے تو سب سمجھتے تھے بہت بیمار ہیں، لوگوں کو ان پر ترس آتا تھا، عورتیں رونا شروع کر دیتی تھیں، عدالتوں نے بھی رحم کھا کر جانے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

انھوں نے کہا پاکستان میں اس وقت فیصلہ کن وقت ہے، 30 سال سے لوٹنے والے بڑے ڈاکوؤں کو کوئی نہیں پکڑ سکتا تھا، نوازشریف نے زرداری کو دو بار جیل ڈالا، زرداری نے نواز شریف کے خلاف مقدمات بنائے، آج دونوں اکٹھے ہو کر میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا ہم پاکستان کو فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جا رہے ہیں، پورے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، میں نے سارے ڈاکوؤں کا نام لیا ہے صرف ڈیزل کا نام نہیں لیا، ڈاکو کہتے ہیں ہم قانون سے اوپر ہیں پیسہ واپس نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا جس دن میں نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ان ڈاکوؤں کو این آر او دیا اس دن میں ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا، مشرف نے شریف اور زرداری کو این آراو دے کر پاکستان کے ساتھ سب سے بڑا ظلم کیا، اس این آراو کی وجہ سے 10 سال میں قرضہ 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

قبل ازیں، وزیر اعظم نے سوات میں شہریوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کیے، وزیر اعظم نے شان دار استقبال پر مینگورہ کے غیور عوام کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا موٹر وے، ایکسپریس کی وجہ سے سوات بالکل بدلنے والا ہے، کے پی میں صحت سہولت کارڈ سے شہری 10 لاکھ تک علاج کرا سکے گا۔

Comments

- Advertisement -