جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

بچے کی پیدائش پر دادا دادی کو چھٹیاں دینے کا قانون نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے پوتا یا پوتی کی پیدائش پر دادا اور دادی کو بچے کی پہلے سال کے تین ماہ تک دیکھ بھال کیلیے چھٹیاں دینے کا قانون نافذ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں سویڈش پارلیمنٹ نے پیرنٹل الاؤنس کی والدین کو منتقلی کی حکومتی تجویز کو منظور کیا تھا۔

مذکورہ قانون سویڈن کے اسکینڈینیوین ممالک کا حصہ ہونے کے 50 سال بعد بنا ہے جس نے نہ صرف ماں بلکہ والد کیلیے بھی PAID LEAVES متعارف کروائیں۔

- Advertisement -

قانون کے تحت بچے کے والدین اپنی پیرنٹل الاؤنس کا کچھ حصہ اپنے والدین (بچے کے دادا اور دادی) کو منتقل کر سکتے ہیں۔ جوڑا زیادہ سے زیادہ 45 دن بچے کے دادا اور دادی کو منتقل کر سکتا ہے جبکہ بچے کی ماہ یا والد 90 دن منتقل کر سکتے ہیں۔

10 ملین کی آبادی پر مشتمل اس اسکینڈینیوین ملک نے کئی نسلوں سے ایک ایسا معاشرہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے جہاں شہریوں کا ان کی حیاتی اور مرنے کے بعد قبر تک بھی خیال رکھا جاتا ہے۔

سویڈن میں اگر آپ کا بچہ پیدا ہوتا ہے تو آپ کام سے مکمل طور پر چھٹی لینے کے حقدار ہیں اور 480 دن یا 16 ماہ تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

390 دنوں کے معاوضے کا حساب ایک شخص کی مکمل آمدنی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جبکہ بقیہ 90 دنوں کیلیے اس کو روزانہ 17 ڈالرز دیے جاتے ہیں۔

بچے کے 8 سال کا ہونے تک والدین کم دورانیے کیلیے کام کر سکتے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کیلیے یہ سہولت بچے کے 12 سال کا ہونے تک کی ہے۔

اس کے برعکس امریکا ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کے پاس اس طرح کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں