سوئیڈش حکومت نے قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی امکانات پر غور کرنا شروع کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوئیڈش حکومت نے سوئیڈن میں پولیس کو قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئیڈش وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دیں گے جو پولیس کو قرآن کی بےحرمتی روکنے جیسے معاملات کیلئے وسیع اختیارات دے گا۔
سوئیڈش حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات بنیاد بنانے پر غور کیا جارہا ہے اور سوئیڈن میں دہشتگردی کا خطرہ دوسری بلند ترین سطح پر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔