اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

سوئٹزرلینڈ نےبراہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

زیورخ : پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست سوئٹزرلینڈ نے مسترد کردی۔

تفصیلات کےمطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی (بی آر پی) کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی۔

سوئس حکام کے مطابق براہمداغ بگٹی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، سوئٹزرلینڈ کی حکومت اس سے قبل مہران مری کی بھی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔


براہمداغ اورحربیار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگئے


خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں پاکستان کے خلاف عوامی مقامات اور بسوں پر اشتہارات لگانے میں براہمداغ بگٹی کا کردار سامنے آچکا ہے، پاکستان حکومت کی جانب سے سفارتی سطح پران ملکوں کے سفیروں سے احتجاج بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 ستمبر کو جلاوطن بلوچ قوم پرست رہنما براہمداغ بگٹی نے بھارتی حکام کو سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کئی سالوں سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں، وہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کی گئی بارہا پیشکشوں کو مسترد کرچکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں